Aaj ka din kesay guzray ga

Aaj ka Din kesay Guzray Ga.

آج کا دن کیسا گزرے گا

December 03, 2012

حمل

بڑے بزرگوں کے ساتھ چلتے آ رہے کشیدہ تعلقات بہتر ہونے لگیں گے۔عورتوں کے ذریعے کام نکلنے کا وقت ہے۔ مخالفین کی سازش سے محتاط رہیں۔ چوری چکاری کا خدشہ ہے۔

ثور

بچوں کی پڑھائی اور کھیل کود کا دھیان رکھیں، چوٹ لگ سکتی ہے۔سستی اور کاہلی کا شکار رہیں گے۔ فیملی میں لڑائی جھگڑا ہو گا۔ مخفی علوم میں دلچسپی لیں گے۔

جوزا

دشمن آپ کی جاسوسی کروائیں گے، احتیاط ضروری ہے۔گناہوں اور غلط کاموں سے دور ہوں گے۔ پھنسی ہوئی رقم ملنے کی توقع ہے۔ انعامی سکیموں میں حصہ لینا مفید رہے گا۔

سرطان

ذہنی اُمور میں پریشانی رہے گی۔ آمدن کی نسبت اخراجات میں اضافہ ہو گا۔اولاد پر خصوصی توجہ دیں، دیکھیں وہ کیا کر رہے ہیں۔ عورتوں کی باتوں میں آ کر اپنا نقصان کر بیٹھیں گے۔

اسد

شراکتی اُمور میں کامیابی ملے گی۔ تبدیلی کاروبار اور نئے کاروبار کا آغاز ممکن ہے۔ بہن بھائیوں سے دشمنی کا خطرہ ہے۔سامان کی حفاظت کریں۔ چوری ہونے کا خدشہ ہے۔

سنبلہ

آج کا دن زیادہ اچھا نہ رہے گا۔ شیرخوار بچوں کی صحت کا خیال رکھیں۔ دماغ پر دباؤ بلڈ پریشر میں اضافہ کرے گا۔ شراکتی کاروبار کی طرف رجحان رہے گا۔

میزان

مستقبل کی منصوبہ بندی کریں گے۔دوران سفر احتیاط برتیں، حادثہ ہو سکتا ہے۔ تزئین و آرائش کے کام شروع کروانے کے لیے بہتر موقع ہے۔ شادی بیاہ سے متعلقہ اچھی خبر ملے گی۔

عقرب

گھر پر دشمنوں کی نظر بد ہے۔ والد کی صحت کا خیال رکھیں۔ گھر یا سواری کی مرمت کروائیں گے۔کاروبار میں بہتری آئے گی۔ذہنی سکون نہ مل سکے گا۔ عالم دین سے ملنا ہو گا۔

قوس

پیسوں کے لین دین کے دوران محتاط رہیں۔ تعلیمی اُمور میں دلچسپی لیں گے۔ملازمت پیشہ افراد اپنے کام اور طالب علم پڑھائی کی طرف سے کافی سنجیدہ رہیں گے۔

جدی

دوسروں کی باتوں اور افواہوں میں آ کر بار بار فیصلہ تبدیل نہ کریں، زیادہ نقصان اُٹھائیں گے۔ریس جوا جیسے معاملات میں اخراجات ہوں گے۔ ازدواجی خوشی ملے گی۔

دلو

مذہب اور مذہبی معاملات میں دلچسپی نہیں لیں گے۔ اچھی صحبت اختیار کریں۔ مخالفین پر غلبہ رہے گا۔ نیا کام مت شروع کریں۔والدہ سے اَن بَن رہے گی۔

حوت

خواتین کے مشوروں پر عمل نہ کریں۔سیرو تفریح کے لیے جائیں گے۔ مکان اور سواری کی خریداری کا منصوبہ بنائیں گے اور اس حوالے سے معلومات بھی اکٹھا کریں گے۔

No comments:

Post a Comment