Tuesday 27 November 2012

DAILY HOROSCOPE . AAJ KA DIN KESAY GUZRAY GA IN URDU

آج کا دن کیسا گزرے گا

November 27, 2012

حمل

آج کا دن معاشی اور کیرئیر کے لیے بہتر ثابت ہو گا۔ روحانی معاملات میں دلچسپی بڑھے گی۔ چھوٹے درجے کی تجارت کے لیے اچھا وقت ہے اور اس سلسلے میں کیا گیا سفر کامیاب رہے گا۔

ثور

بہن بھائیوں سے کسی حد تک مدد مل سکتی ہے۔دشمنوں پر غلبہ رہے گا۔ لمبے سفر کے لیے وقت موزوں نہیں۔ بزرگوں کے ساتھ چلتی آ رہی کشیدگی دور ہونے لگے گی۔ لاپرواہی نقصان دہ ہو گی۔

جوزا

پھولوں اور پودوں اور رنگوں سے لطف اندوز ہونے کو دل چاہے گا۔ اپنی جدوجہد اور کوششوں کو تھوڑی سی کامیابی کے بعد ترک نہ کر دیں، ورنہ نقصان اٹھائیں گے۔

سرطان

خواتین میں دلچسپی لیں گے اور وہ آپ کے لیے خوشی کا باعث ہوں گی۔آپ بدحواسی کا شکار نہ ہوئے تو آخر کار کامیاب رہیں گے۔کچھ چھپی باتیں سامنے آئیں گی۔ لیکن خاص فائدہ نہ ہو گا۔

اسد

بہت سے اجنبی لوگوں سے ملنے اور تعلقات استوار کرنے کا موقع ملے گا اور اِن سے فائدہ بھی ہو گا۔اولاد کے معاملات توجہ طلب ہوں گے۔رشتے اور منگنی کے حوالے سے بات چل سکتی ہے۔

سنبلہ

اپنی ڈیلز اور دوسرے معاملات خود پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور کسی ایجنٹ کے بھروسے نہ رہیں، کام زیادہ خراب ہو سکتا ہے۔تکلیف میں کمی آئے گی۔سیروتفریح میں بہتر وقت گزرے گا۔

میزان

مخالفت میں اضافہ ہو گا۔ عزت اور شہرت میں کمی آئے گی۔صحت کے معاملات میں سنجیدگی سے کام لیں۔ سفر اور گاڑی وغیرہ چلاتے ہوئے حد درجہ احتیاط کریں، حادثے وغیرہ کا امکان ہے۔

عقرب

بزرگ آپ کا ساتھ دیں گے اور آپ بھی انہیں سمجھنے اور تجربے سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں۔ جنسی امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔دوسروں پر بھروسہ ہر گز نہ کریں، چاہے وہ ملازم ہوں یا شراکت دار۔

قوس

ہر کام سے جلد ہی بیزاری محسوس کریں گے۔جنس مخالف سے اُمیدیں پوری ہوں گی۔ محنت کو جاری رکھیں۔ بڑے بزرگوں کے تجربے اور مشورے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

جدی

عشق و محبت جیسے معاملات سے دور رہیں۔ شرمندگی کا باعث بنیں گے۔لوگوں پر جلد بھروسہ نہ کریں۔ بیرون ملک کوشش کریں کامیابی ملے گی۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔

دلو

طبیعت سیروتفریح کی طرف راغب ہو گی۔سوسائٹی میں تعلقات ضرور استوار کریں،مگر جلد بھروسہ کرتے ہوئے راز افشاں نہ کریں۔آج کا دن معاشی طور پر کچھ بہتر نہیں۔

حوت

اُمیدیں پوری ہوں گے۔بہت سے رُکے ہوئے کام حل ہو جائیں گے۔ اُمیدوں کی تکمیل نہ ہو سکے گی۔ خفیہ دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ سیروتفریح میں بہتر وقت گزرے گا۔